ہرنائی، امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

اتوار 15 ستمبر 2019 14:50

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں امن وامان کے قیام کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں عوام کی جان ومال کی تحفظ اولین ترجیحی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع ہرنائی میں امن وامان کوبرقرار رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہوا، اجلاس میں ایس پی کمال خان کبزئی ، لیویز ، پولیس آفیسران نے اجلاس میں شرکت کی اور ضلع میں سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنے کافیصلہ کیا گیا اور امن وامان کے قیام کیلئے پولیس لیویز ملکر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مزید ضرورت پڑھنے پر دیگر سیکیورٹی اداروں سے مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحی ہے جس کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں عوام کو بھی چاہے کہ وہ انتظامیہ اور تمام سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کرے کیونکہ عوام کے تعاون سے ہی امن وامان کے قیام میں مدد ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں