ہرنائی۔یوم دفاع،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تقریبات کاانعقاد

ہفتہ 7 ستمبر 2019 19:46

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) ملک بھر کی طرح محکمہ تعلیم ضلع ہرنائی کی جانب سے بھی یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا۔اس سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول ہرنائی میں تقریب کاانعقاد کیا گیا،جس میں سکول کے طلباء، اساتذہ، ضلعی محکموں کے آفیسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور محکمہ تعلیم و ضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمومن خان ترین، اسسٹنٹ کمشنر کلیم اللہ رودی،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلیم اللہ کاکڑ ،گورنمنٹ تیچرایسوسی ایشن کے ضلعی چیئرمین صاحب جان ترین نے خطاب کرتے ہوئے شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ کشمیری مسلمان اپنی اور اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں اور جلد کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ، محکمہ تعلیم ہرنائی کے تمام سرکاری سکولوں میں یوم دفاع پاکستان اورکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تقریبات کاانعقاد کیا گیا شاہرگ گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈیری سکول میں منعقدہ تقریب سے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر شاہرگ شمس الدین ترین ودیگر نے خطاب کیا اسکے علاوہ ڈی گری کالج ہرنائی ، ایف سی پبلک سکول ہرنائی و شاہرگ کے علاوہ ہرنائی کے تمام پرائیویٹ سکولوں میں بھی یوم دفاع اور کشمیریوںسے اظہار یکجہتی کی تقریبات کاانعقاد کیا گیا۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں