آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی مسعود خان اورحاجی مفتی محمود کی والدہ انتقال کر گئیں

ہفتہ 15 ستمبر 2018 23:16

ہرنائی۔ 15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی مسعود خان ، حاجی مفتی محمود کی والدہ سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین نظرمحمد ترین کی ہمشیرہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے ناظم انتخاب / کنونیئر مولانا عبدالخالق مری ، سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عثمان غنی ، ٹیکنکل کالج سبی کے پرنسپل حاجی عبدالغفور مری ، لائیواسٹاک یونین کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالمالک مری کی چچی انتقال کرگئی۔

(جاری ہے)

مرحومہ کو انکے آبائی گائوں گوچینہ کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں علماء کرام ، اساتذہ ، پیرامیڈیکس ، قبائلی معتبرین ، ڈسٹرکٹ چیئرمین شہاہ جہان پھٹان ، کوئل مائینز اونرز مقامی صحافیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی گوچینہ کلی بہادر آباد میں ہوگی ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں