دہشت گردوں کا سیکورٹی اہلکاروں اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا قابل نفرت عمل ہے، صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ

جمعہ 21 فروری 2020 16:17

دہشت گردوں کا سیکورٹی اہلکاروں اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا قابل نفرت عمل ہے، صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا کوئٹہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ ملک کی دفاع کیلئے جانوں کی قربانی دینے والے فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، شہداء کے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہوں ،بزدلانہ حملوں سے دہشت گر ددہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز اور ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے تربت کے علاقے میں ملکی دفاع پر مامعمور ایف سی کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے رات کے اندھیرے میں راکٹ حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے ایف سی فورسز کے جوانوں کی شہادات اور زخمی ہونے پر شدید رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا سیکورٹی اہلکاروں اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا قابل نفرت عمل ہے جن کا ان سے حساب لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں