سید نورمحمد شاہ نے جماعت اسلامی سے 32سالہ رفاقت ختم کرکے بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

منگل 15 جون 2021 18:17

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) ) جماعت اسلامی ضلع ہرنائی کے سابق ضلعی امیرضلع وبانی جماعت اسلامی ہرنائی اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید نورمحمد شاہ نے جماعت اسلامی سے 32سالہ رفاقت ختم کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب ہرنائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نہ صرف ایک پارٹی ہے بلکہ یہ ایک انتہائی منظم وعالمگیر تحریک ہے جنہوں نے نہ صرف میری بلکہ بیشمار انسانوں کی بہترین تربیت کی بلکہ زندگی بھی بدل دیالیکن ضلع ہرنائی میں جماعت اسلامی گزشتہ تین سالوں سے بدنظمی اپنے انتہاء کوپہنچی اور ہرنائی میں جماعت اسلامی برائے نام رہ گئی جس کے بارے میں بار بار صوبائی قیادت کو آگاہی تحریری طور پر بھی فراہم کی اس ضمن میں صوبائی قیادت نے مسئلہ حل کرنے کے حوالے سے چھ اور مرکزی کمیٹی کا ایک یعنی کل سات 7دورے صرف اس مسئلے کے حل کے حوالے سے کئے اور جماعت اسلامی کے صوبائی شوریٰ نے جماعت اسلامی ضلع ہرنائی کے مسئلے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جو بائکل لاپتہ ہوگیا اور کل میری جانب سے پریس کانفرنس کے بیان کو پڑھتے ہی حرکت میں آئی مجھے لیٹر وآٹس ایپ کیا کہ پہلے لیٹر کا جواب نہیں دیا اگر ابھی اس لیٹر کاجواب بھی نہ دیا تو مصالحتی کمیٹی اپنا رپورٹ صوبہ کو دیگی حلانکہ مجھے لیٹر نہیں بجوایا ہے بلکہ اپنی نااہلی کوچھپانے کیلئے یہ ناکام حربہ استعمال کیا ہے لیکن صوبہ میں چندایک فرد کی جانب سے ہرنائی جماعت کی خرابی کومزید بڑھاؤادیکھنے کو ملی اور ان کی اس خرابی میں براہ راست مداخلت کی ثبوت موجود ہیں ان سب خرابیوں کامقصد ہرنائی میں اپنے مرضی کے نااہل فرد کی سپورٹ اس لیے ہورہا ہے تاکہ آئندہ آنے والے صوبائی امیر بننے کیلئے ان کی راہ ہموار ہو ہرنائی جماعت کے مسئلے پر مرکز کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی نے ہرنائی آکر تمام تحقیقات کے بعد آپنا رپورٹ مرکز کوپیش کیا جس میں واضیح طور لکھا تھا کہ ہرنائی کے حوالے سے صوبائی فرد کی جانب سے تمام دعوے جھوٹے الزامات ہے جنہیں ردکیا،لیکن اس کے باوجود اسی فرد نے تمام اختیارات کواستعمال کرتے ہوئے ہمارے راستہ روکھنے کی کوشش اس لیے کیا تاکہ ہمارے پر دبائو ڈالے ،انہوں نے کہا کہ ضلع ہرنائی کی انتہائی نااہل امیر کی پشت پناہی پراس نااہل صوبائی قیادت سے کوئی توقع نہیں کی جاسکتی انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نااہل فرد کاصوبائی قیادت میں شامل ہونے سے نہ صرف ہرنائی میں بلکہ پورے صوبے میں تحریک اسلامی کو لابیوں میں تقسیم کرکے سخت نقصان پہنچایا گیاانہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کا سخت ترین فیصلہ ہے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں