متاثرین کی بروقت اور بہترین علاج اور ادویات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،سیکرٹری صحت بلوچستان

منگل 12 اکتوبر 2021 19:17

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) سیکرٹری صحت حکومت بلوچستان عزیز احمد جمالی نے زلزلہ سے متاثرہ ضلع ہرنائی کا دورہ کیا اور زلزلہ میں زخمی ہونے والوں کو دی جانے والی طبی امداد کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بروقت اور بہترین علاج اور ادویات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے زلزلہ آنے کے فوراًبعد ضلعی ہرنائی کے ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال کی انتظامیہ , ڈاکٹرز, اور پیرا میڈیکل سٹاف کی انہوںنے زخمیوں کو دی جانی والی بروقت طبی امداد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ضلع ہرنائی میں زلزلے کے علاوہ بھی ہیلتھ سروسز کے مسائل ہیں۔ انہیں بتدریج کم کیا جائیگا، اور ہیلتھ سروسز بہتر کی جائیگی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت نے کہا کہ مینٹل ہیلتھ سپشلسٹ اور سائیکو سوشل سپورٹ کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔

اسکے علاوہ میٹرنل اور چائلڈ ہیلتھ کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں انکا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔جانب سے انہوں نے کہا کہ ہرنائی میں خواتین اور بچوں کی صحت اور زلزلہ سے زخمی ہونے والوں کی صحت کی بحالی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائینگے تاکہ انکو صحت کے معاملے میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔ اور جو بھی میل, فیمیل ڈاکٹرز , سٹاف اور کی ضرورت ہوگی۔ انکی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ سیکرٹری صحت نے اس موقع پر ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال ہرنائی کے ادویات کے سٹور کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی۔ایچ۔او ڈاکٹر رشید ناصر اور ایم۔ایس ڈاکٹر منظور ترین و دیگر بھی موجود تھے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں