ہرنائی، حاجی نورمحمد خان دمڑ کاافغانستان میں ہونے والے زلزلے میں جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس

جمعرات 23 جون 2022 21:20

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری صوبائی جنرل سنیئرصوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے افغانستان میں ہونے والے زلزلے میں جانی ومالی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے کہاکہ افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پارٹی عہدیداران کی جانب سے اعتماد کرکے بی اے پی کے صوبائی سیکرٹری جنرل منتخب کرنے پران سب کاشکرگزار ہوں، بی اے پی کو بلوچستان میں فعال بنانے اور پارٹی کارکنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمارے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ افغانستان میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والے غمزد خاندانوں اور افغان بھائیوں کے غم میںپوری قوم برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت اور چیف آرمی سٹاف نے افغانستان میں زلزلے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افغان حکومت کے ساتھ اور متاثرین کی بحالی میں ہرممکن مدد کرنے کااعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے اس کا مقابلہ صبر وتحمل سے کرنا چاہیے، حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوںکے ساتھ ہے۔ \378

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں