مون سون بارشوں اورسیلابی صورتحال کے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ، ڈپٹی کمشنرہرنائی

بدھ 6 جولائی 2022 15:50

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنرہرنائی نثاراحمد مستوئی نے کہا کہ مون سون بارشوں اورسیلابی صورتحال کے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، محکمہ ایریگیشن ایسی تمام تر صورتحال میں الرٹ رہے ناگہانی صورتحال کے حوالے سے پلان مرتب کیا جائے اور جلد از جلد ہمیں دیا جائے اور محکمہ ایریگیشن ایسے تمام کمزور پانی حفاظتی بندات کی نشاندہی کر کے اقدامات کرے اس کے علاوہ ضلع کے تمام محکمے صحت ، بی اینڈآر اور دیگر ضلعی محکمے الرٹ اور مشینری کو سٹینڈ بائی رکھے تاکہ بوقت ضرورت کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں اور سیلابی ریلوں کاآنے کا ریڈالرٹ جاری ہونے کے بعد ضلعی آفیسران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس میں تمام محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی نثاراحمد مستوئی نے کہاکہ ندی نالوں کے قریب آبادی والے علاقوں کے حفاظتی بندات کی کھڑی نگرانی کی جائے اگر آبادی کے حفاظتی کیلئے بنائے گئے حفاظتی بندات کمزور یا ٹوٹنے کا خدشہ ہے تو کسی بھی جانی نقصانی ومالی نقصان سے قبل ہی متعلقہ علاقے کے لوگوں کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں