طلباء نقل کے بجائے محنت سے کام لیں ،ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش

جمعرات 23 فروری 2017 16:16

ہرنائی۔23فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش نے کہا ہے کہ نقل ایک ناسور ہے جس کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہے جبکہ طلباء نقل کے بجائے محنت سے کام لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں جاری نہم ، دہم کے سالانہ امتحانات کے دوران گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہرنائی میں امتحانی سنٹر کا دورہ کرنے کے موقع پر اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے نگران عملہ اور سکول کے باہر تعینات اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ نقل کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کریں کیونکہ نقل کی روک تھام نہ کرنے سے ہونہار طلباء کی حق تلفی ہوگی۔ انہوں نے امتحانی ہال کا معائنہ کرنے کے دوران نگران عملہ کی جانب سے نقل کی روک تھام کیلئے کئے گئے سخت اقدامات پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ کسی بھی ملک قوم اورمعاشرہ کا انتہائی قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیںملک وقوم کی تعمیر وترقی استحکام وعروج اور قوم کے خوابوں کی تعبیراور تکمیل طلبہ سے ہی وابستہ ہوتی ہے کیوں کہ طلبہ مستقبل کے معمارہوتے ہیں اور ملک کی آیندہ تعمیر و ترقی اوراستحکام کی بھاگ دوڑ انہی کے ہاتھوں میں ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نقل کے رجحان کے خاتمہ کیلئے موجودہ صوبائی حکومت محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ نے سخت انتظامات کئے ہیں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں