ہرنائی میں شدید بارش کے بعد علاقے میں طغیانی آنے سے کئی دیہات زیر آب ،ْہرنائی سے پنجاب جانیوالے سڑکیں بند

منگل 19 جون 2018 16:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) ہرنائی میں شدید بارش کے بعد علاقے میں طغیانی آنے سے کئی دیہات زیر آب آگئے جس کی وجہ سے دو دن سے ہرنائی سے پنجاب جانیوالے سڑکیں بند ہوگئی جس سے سڑکیں جام ہوگئی اس کے علاوہ ژوب ،کوہلو ،کوہ سلیمان میں بھی بارشوں سے طغیانی آگئی ہے اور بارشوں سے ندی نالوں میں شدید بارش کا ریلہ آنے سے کئی علاقے سیلاب کے زد میں آگئے ہیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق علاقے میں شدید بارش کے باعث سبزی کا ہواہے اور بارش کا سلسلہ آئندہ 24گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہیگا ،جس کے بعد دکی اور ژوب کے راستے کھولنے کے امکانات ہے ٹریفک کی جام ہونے سے لوگوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں