ہرنائی و گردونواح میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

بدھ 12 اگست 2020 16:41

ہرنائی و گردونواح میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) ہرنائی و گردونواح میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے بارشوں اور ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے سے ہرنائی کے زرعی زمینوں اور عوام کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے بنائے گئے حفاظتی بندات کو سیلابی ریلوں سے شدید نقصان پہنچا ہے جس سے عرضی بنیادوں پر تعمیر کرنے کیلئے صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ایگرکلچر کے انجینئر کرپال داس بگٹی کی نگرانی میں ہنگامی اور ایمرجنسی بنیادوں پر متاثرہ حفاظتی بندات کی عرضی بنیادوں پر تعمیر اور سیلابی پانی کا رخ موڑنے کیلئے محکمہ بنڈوزروں (ڈوزرو) کے زریعے کام شروع کیا گیا جس سے ہرنائی کے زمینداروں کے ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں اور کئی رہائشی آبادیوں کو عرضی طورپر سیلاب سے محفوظ بنایا ہرنائی کے عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ ایگر کلچر کے انجینئر کرپال داس بگٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بروقت صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ حفاظتی بندات پر ہنگامی بنیادوں پرکام شروع کیا عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ6 مہنوں سے ہی محکمہ ایگرکلچر کے انجینئرکرپال داس بگٹی کی نگرانی میں ضلع بھر میں متاثرہ حفاظتی بندات کی عرضی بنیادوں پر تعمیرکاکام جاری ہے جس پر کرپال داس بگٹی اور انکے عملے کو اچھی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں