جنات نے لڑکی کو جلا کر راکھ کر دیا

منگل 21 اگست 2007 12:56

ہارون آباد (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21 اگست 2007) جنات کا اثر ، ہوا میں نیلے رنگ کا گلاس لڑکی کے ماتھے سے آ ٹکرایا۔ لڑکی کے کپڑوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے نوجوان لڑکی بری طرح جھلس کر ہلاک ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگر کے نواحی گاؤں 43/3.R کے رہائشی برکت علی کی نوجوان لڑکی اس وقت جل کر ہلاک ہو گئی جب نیلے رنگ کا گلاس ہوا میں تیرتا ہوا آیا اور لڑکی کے ماتھے سے ٹکرایا جس کے بعد لڑکی کے کپڑوں اور اس چارپائی کو جس پر لڑکی بیٹھی تھی اچانک بھڑک اٹھی۔

گھر میں موجود افراد نے لڑکی اور چارپائی کو لگی ہوئی آگ بجھانے کے لئے پانی لڑکی اور چارپائی پر ڈالا لیکن آگ نہ بجھ سکی اور آگ لگنے کے پندرہ منٹ بعد لڑکی بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئی اور چارپائی بھی مکمل طور پر جل کر کوئلہ بن گئی۔ علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں