ہارون آباد‘ دو نمبر اچار اور مربع جات بانے والی فیکٹری کو سیل کر دیاگیا

پیر 14 ستمبر 2015 13:16

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)عوامی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر عامر رضا نے چھاپہ مار کر دو نمبر اچار اور مر بع جات بنانے والی فیکٹر کی کو سیل کر دیا تفصیل کے مطا بق ضیاء شہیدروڈ پر واقع ایک فیکٹری جو کئی دنوں سے اچار مربع جات اور دیگر اشیاء دو نمبر بنا رہی تھی اور پیکنگ بھی کر رہی تھی عوامی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر عامر رضاڈپٹی ہیلتھ چیف ٹیکنیشن رانا اعظم،سنٹری انسپکٹر ایم عمران مولوی طارق نے موقع پر چھاپہ مارا دیکھا کہ فیکٹری میں اچار وغیرہ گلے سڑے اشیاء سے بنایا جا رہاتھا اور مر بع جات تیار کیے جا رہے تھے ایکشن لیتے ہوئے فیکٹری سیل کر دی ڈپٹی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون سے ایسا ممکن ہو سکتا ہے صاف ستھرائی سے آدھی بیماری کم ہو جاتی ہے دو نمبر کام کر نے والے کسی طور معاف نہیں کیے جائے گے اگر عوام تعاون کرے تو اس قسم کی فیکٹری کھبی نہ چلیں -

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں