ہارون آباد کارپٹیڈ سڑک جیل روڈ پر بلڈنگ میٹریل سٹو ر والوں کی ناجائز تجاوزات کی بھر مار

منگل 10 جنوری 2017 12:25

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) ہارون آباد کارپٹیڈ سڑک جیل روڈ پر بلڈنگ میٹریل سٹو ر والوں کی ناجائز تجاوزات کی بھر مار ۔ریت ،بجری اور اینٹوں سے بھرے ہوئے بڑے ٹرالر ،ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی وجہ سے روڈ پر ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا ، شہری پریشان ،مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی ،شہریوں کا اصلاح احوال کا مطالبہ ۔

ہارون آباد شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی واحد کارپٹیڈ سڑک جیل روڈ پر دونوں اطراف بلڈنگ میٹریل کی دوکانیں بنی ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

صبح سویرے ریت بجری اور اینٹوں سے بھرے ہوئے بڑے بڑے ٹرالر ،ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیاں کارپٹیڈ روڈ پر کھڑے ہونا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے یہ روڈ مکمل طور پر بلاک ہوجاتا ہے اور روڈ بلاک ہونے سے عام ٹریفک کے گزرنے کیساتھ ساتھ عوام کا پیدل چلنا بھی محال ہوجاتا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

شہریوں حاجی محمد اکرام ،لیاقت غوری ،ابراہیم ،عثمان ،وقاص و دیگر نے ڈی سی بہاولنگر محمد اظہر حیات ، چیئرمین بلدیہ ہارون آباد حاجی محمد یٰسین سمیت تمام متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں