ہارون آباد،تھانہ سٹی میں پولیس خدمت سنٹر اور سیف سٹی پروگرام کا افتتاح کردیا گیا

بدھ 13 جنوری 2021 18:18

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) تھانہ سٹی میں پولیس خدمت سنٹر اور سیف سٹی پروگرام کا افتتاح کردیا گیا، ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمدزبیر دریشک نے باقاعدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی آفس کے لان میں پودا بھی لگایا، اس موقع پرآر پی او بہالپور زبیر دریشک کے ہمراہ امیدوار صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ضیائ) کے رہنماء چوہدری کاشف ثناء، ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ، ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گل حسن خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی ابصار حسین گجرجناح پریس کلب کے حاجی یونس،عدنان چوہدری،عادل سلطان،فیاض رامے،رانا فیاض ،ملک رزاو کھوکھر،اعطم حنیف ،واجد وحید،نوید شاہ، دیگر پولیس آفیسران اور معززین شہری موجود تھے، آر پی او محمد زبیر دریشک نے سیف سٹی منصوبے کے حوالہ سے جناح پریس کلب ،ڈی نیو ز ،نیو نیوز کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان قائم کرنے کا یہ بہتر طریقہ ہے،جس کے ذریعے شہر بھر کے ہر کونے، افراد اور گاڑیوں و غیرہ پر نظر رکھی جاسکتی ہے پولیس خدمت سنٹر کے قیام بارے میں انہوں نے بتایا کہ پولیس اور عوام میں دوستانہ اور خوشگوار ماحول قائم ہوسکے جس سے عوام کو مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے ایک ہی چھت تلے مختلف کام سرانجام دیئے جاسکیں،پولیس ترجمان کے مطابق شہر بھر کے مختلف مقامات پر 32کے قریب سیکیورٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں،جن کے ذریعے 24گھنٹے نگرانی کے لئے خدمت سنٹر میں ہی مرکز بنایا گیا ہے،یہ کیمرے نا صرف شہر کے اندرونی و بیرونی راستوں بلکہ شہر کے تجارتی مراکز اور رہائشی علاقوں میں نصب کئے گئے جنکی مدد سے افراد اور گاڑیوں کی آمدورفت پر نظر رکھی جا سکے گی، افتتاح کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک کو سلامی بھی پیش کی۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں