حسن ابدال،،غیرمناسب دیکھ بھا ل اور عدم صفائی پرقبرستانوں نے جنگل کا روپ دھار لیا

اتوار 2 ستمبر 2018 20:01

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2018ء) حسن ابدال،غیرمناسب دیکھ بھا ل اور عدم صفائی پرقبرستانوں نے جنگل کا روپ دھار لیا۔نشیئوں اور جرائم پیشہ افراد کے ڈیرے ۔اِنتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار نبھانے لگی۔قبرستانوں میں لوگ جاتے ہوئے خوف محسوس کرنے لگے ۔اربابِ اختیار سے قبرستانوں کی مناسب دیکھ بھال ، صفائی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی اِنتظامیہ کی مبینہ غفلت ،عدم توجہی،غیرمناسب دیکھ بھال اور عدم صفائی کے باعث حسن ابدال کے قبرستان جنگل میں تبدیل ہوگئے ہیں ۔قبرستانوں میں بڑھی ہوئی جنگلی گھاس ،جڑی بوٹیاں ،کیکر اور بھنگ کے پودوں کی دِن بدن بڑھتی تعداد نے یہاں کا نقشہ ہی بدل کررکھ دیا ہے۔اپنے والدین ، عزیز واقارب اور دوست احباب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے جانے والے افرادجنگل نماء قبرستانوں میںنشئیی اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے باعث شدید خوف وہراس میں مبتلا ہیں اور قبرستان جاتے ہوئے خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں ۔

اہلیان حسن ابدال نے ارباب اختیار سے قبرستانوں کی مکمل صفائی اور یہاں موجود نشیئوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں