دانش سکول جنڈ میں بے ضابطگیوں کے خلاف انکوائری کی درخواست

اتوار 30 دسمبر 2018 18:10

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2018ء) دانش سکول جنڈ میں بے ضابطگیوں کے خلاف انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن اور صوبائی وزیر تعلیم کو درخوست دے دی گئی کوٹ چھجی کے رہائشی فخر عالم خٹک نے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دانش سکول جنڈ جو کہ بنیادی طور پر غریب نادار اور یتیم بچوں کے لئے تعمیر کیا گیا تھا اور اس وقت اس میں ایک ہزار سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں مگر افسوس کا مقام ہے کہ 50 فی صد سے زیادہ بچے مستحق نہیں ہیں بلکہ ان کا تعلق کھاتے پیتے گھرانوں سے ہے محکمہ مال اور دانش سکول انتظامیہ کی ملی بھگت سے غیر مستحق طلبہ کو داخلہ دے کر یتیم اور غریب و نادار بچوں کے حقوق پر ڈاکہ مارا جارہا ہے یہاں تعینات اساتذہ میں سے اکثریت کوالیفائیڈ نہیں ہیں اور تنخواہ لاکھوں میں لے رہے ہیں انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم اور محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام سے دانش سکول جنڈ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لینے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے اور غیر مستحق طلبہ سے وصولی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں