میجر طاہر صادق اٹک کی پہچان ہیں‘ اٹک میں پی ٹی آئی کامیابی حاصل کرے گی۔ مظہر محمود

پیر 16 جولائی 2018 23:54

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء)میجر طاہر صادق اٹک کی شان اور پہچان ہیں۔ضلع اٹک میں پی ٹی آئی یکطرفہ کامیابی حاصل کرے گی۔شیخ غلام صمدانی اور ملک سجاد کی قیادت میں ڈھوک فتح میں میجر طاہر صادق کی کامیابی یقینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علاقے کی معروف سماجی شخصیات مظہر محمود۔عمر خان۔حسن شاہ اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر عبداللہ عمر۔قیصر محمود۔

(جاری ہے)

اشفاق احمد ۔مظہر محمود اور لالہ اکرم سمیت بڑی تعداد میں ڈھوک فتح کی سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میجر طاہر صادق نے اپنے دور اقتدار میں علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور علاقے کے نوجوانوں کو روزگار مہیا کر کے ان کی مشکلات کم کیں۔یہی وجہ ہے کہ آج ضلع اٹک اور بلخصوص ڈھوک فتح کے رہائشی میجر طاہر صادق کے ساتھ کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے بھر پور محنت کی جائے گی۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں