پنڈی گھیب کے علاقہ ڈھلیاں چوک کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق دو زخمی

جمعہ 9 نومبر 2018 22:46

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2018ء) پنڈی گھیب کے علاقہ ڈھلیاں چوک کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب کے علاقہ ڈھلیاں چوک کے قریب نامعلوم افراد مسلح اسلحہ نے راہ گیروں پر فائرنگ کر دی جس کے سبب ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر پہنچ گیا جنہوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر پنڈی گھیب منتقل کر دیا۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں