انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بینچ کے تعلقات بہتر ہونا ضروری ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازیہ ظفر راجہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:41

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بینچ کے تعلقات بہتر ہونا ضروری ہیں۔حسن ابدال بار ایسو سی ایشن نے کم وقت میں اپنا مقام بنایا ہے جس کے بارے میں فخر سے کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کبھی ذاتی کیسوں میں بھی بینچ پر دباو ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔جونئیر وکلاء گروپ بندی کے بجائے سینئر وکلاء سے رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

اس خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازیہ ظفر راجہ نے حسن ابدال میں نئے تعمیر ہونے والے بار رومز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سول جج محترمہ ھما الطاف۔محترمہ نوشین زر تاج۔بار ایسو سی ایشن حسن ابدال۔ ٹیکسلا اور اٹک کے سینئر وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

محترمہ شازیہ ظفر راجہ نے صدر با رایسو سی ایشن حسن ابدال حامد خان اور ان کی ٹیم کو اپنی مدد آپ کے تحت وکلاء کے لیے 19نئے چیمبرز تعمیر کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کیسوں کو جلد نمٹانے کے لیے مخلصانہ کوشش کریں تا کہ عوام کو بر وقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اس موقع پر میزبان مجلس صدر بار ایسو سی ایشن حسن ابدال حامد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ حسن ابدال کی بار کے تمام ممبران یک جان ہیں اور انہوں نے مل کر اس بار کی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے چیمبرز کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی تھی مگر آج ہمارا یہ خواب بھی پورا ہو گیا ہے جس میں آصف خان ایڈووکیٹ۔

میاں حبیب الرحمن ایڈووکیٹ۔سجاد حیدر اعوان ایڈووکیٹ سمیت تمام سینئر اور جونیئر وکلاء کا بھرپو رتعاون شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے بار ایسو سی ایشن میں لائبریری قائم کرنے کے لیے فنڈز مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔دیگر مقررین میں سینئر وکلاء سید امتیاز حسین شاہ۔منان علی خان۔میاں حبیب الرحمن۔طارق محمود خان بھی شامل تھے۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد مغل ایڈووکیٹ نے سر انجام دیے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں