حسن ابدال، محکمہ صحت کی کارکر دگی کاجائزہ لینے کے لیے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:45

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) محکمہ صحت کی کارکر دگی کاجائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس ) کے دفتر میں منعقد ہوا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس )صیغم الطاف نے اجلاس کی صدارت کی۔محکمہ صحت کے افسران نے شرکاء کو کارکر دگی کے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی فنانس نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبہٴ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور ان اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اجلاس میں ضلع بھر کے ہسپتالو ں اور مراکز صحت کی کار کر دگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شرکاء کو بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں ڈاکٹرز کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جارہا ہے اس کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف بھی بھرتی کیا جارہا ہے،مریضوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، مفت ادویات کی فراہمی بھی جاری ہے۔اے ڈی سی ضیغم الطاف نے کہا کہ محکمہ صحت کی بہتر کارکر دگی سے ہی عوام کو سہولت میسر آئے گی اور یہ موجودہ حکومت کی کامیابی کی دلیل ہے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں