حسن ابدال ،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ،

ہفتہ 19 ستمبر 2020 18:44

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ،10ملزمان گرفتار،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3کلو 820گرام چرس برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01عدد پسٹل 30بور اور 01عدد ریوالور 32بور معہ متعدد روند برآمد کیے اور جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر رقم معہ اشیائے قمار بازی قبضہ میں لی تفصیلات کے مطابق تھانہ انجرا ء کی ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 07ملزمان گرفتار کرلیے ،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اشتیاق ولد خان محمد ساکن محلہ عید گاہ پچنند تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال سے 1300 گرام چرس برآمد کی اور ملزم ذوالفقار اختر سکنہ طوریوالی تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے 1300 گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

تھانہ انجراء کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ پرقمار بازی میں مصروف اشخاص عمران سعید ،محمد شکیل ،نیاز محمد،ذوالفقار اختر ،جمال بادشاہ،فخر عالم کو گرفتارکر کے رقم پڑ /20000روپی5 عدد موبائل مالیتی 41000روپے کل برآمدگی 61000 روپے برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاتھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے منشیات فروش عامر شہزاد ولد عبداللہ خان ساکن محلہ چسمہ کھوڑ شہر سے 1220گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے ملزم شاہ فیصل ولد اسرار سکنہ محلہ ولیم آباد نوشہرہ سے 30 بور پسٹل معہ 4 ضرب روند برآمدکر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں