حسن ابدال پولیس نے مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا

جمعہ 5 اپریل 2024 16:53

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے چوری کے مقدمہ کے مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری اجمل ولد محمد گل سکنہ اپر دیر حال جھاری کس حسن ابدال کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں