ربیع الاول میں خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی زیارات کے لیے گوشہ حرم درود ﷺ کو روزانہ کھولا جاے گا: معروف روحانی معالج پیر عثمان غنی

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا ہفتہ 2 اکتوبر 2021 14:18

ربیع الاول میں خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کی زیارات کے لیے گوشہ حرم درود ﷺ کو روزانہ کھولا جاے گا: معروف روحانی معالج پیر عثمان غنی
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2021ء) حاصل پور کے نواحی علاقے قائم پور سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی مشہور روحانی معالج سکالر پیر عثمان غنی کی طرف سے بنائے گئے گوشہ حرم درود ﷺ میں خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کے نادر تبرکات کی زیارت کروانے اور ربیع الاول کی مناسبت سے  پروگرام کا سلسلہ جاری ہے معروف روحانی معالج پیر عثمان غنی نے  گوشہ حرم درود ﷺ کے بارے بات کرتے ہوے کہ اللہ کے فضل سے سنہ 1225 کی روضہ رسول ﷺ کی قندیل مبارک  خانہ کعبہ کے دروازے کا غلاف روزہ رسول ﷺ کی تبدیل کی گئی جالی مبارک سنہ 1206 کہ روزہ رسول اللہ ﷺ کی قندیل مبارک رسول ﷺ کا موے مبارک نبی کریم ﷺ کے دور کی نایاب اشرفیاں خانہ کعبہ کا غلاف مبارک غلاف روزہ رسول ﷺ ریاض الجنہ کے قالین مبارک روزہ رسول ﷺ کے قالین مبارک خانہ کعبہ کے اندر کا قالین خانہ کعبہ کا تالہ اور چابی جیسی نایاب چیزیں موجود ہیں جس کی ہر خاص وعام بلا تفریق زیارت کرکے اپنے دل اور روح کو منور کر سکتا ہے روحانی معالج پیر عثمان غنی کا مزید کہنا تھا کہ ربیع الاول  میں مقدس زیارات کے بعد اسی مناسبت گوشہ حرم درود ﷺ میں پروگرام بھی کرواے جاے گے جس میں تمام عاشقان رسول ﷺ کو دعوت عام ہے۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں