مفت آٹا لینے آئے روزہ دار شہریوں پر پولیس نے لاٹھیاں برسا دیں

بدانتظامی بڑھنے کی وجہ سے پولیس نے معمر افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا

بدھ 29 مارچ 2023 20:50

مفت آٹا لینے آئے روزہ دار شہریوں پر پولیس نے لاٹھیاں برسا دیں
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) حکومت کی جانب سے شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کے دوران انتظامیہ کی جانب سے بدنظمی کا سلسلہ نہ رک سکا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے حاصل پور میں مفت آٹا مرکز پر بدانتظامی کا واقعہ سامنے آگیا، شہریوں کے رش کی وجہ سے آٹے کی فراہمی میں انتظامیہ کو مشکلات کو سامنا کرنا پڑا، مرکز پر نامناسب انتظامات کی وجہ سے شہریوں کو بہتر انداز میں آٹے کی فراہمی نہ کی جا سکی۔

(جاری ہے)

بدانتظامی بڑھنے کی وجہ سے پولیس نے آٹا لینے کیلئے آئے شہریوں پر دھاوا بول دیا، روزہ داروں پر ڈنڈے اور لاٹھیاں برسائیں گئیں، معمر افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی مزید نفری کو طلب کر لیا گیا۔دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں نگران وزیر اعلیٰ نے مفت آٹا مرکز پر بدنظمی کے وجہ سے ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا، محسن رضا نقوی نے کہا کہ جس علاقے میں مفت آٹے کے حصول میں مشکلات آئی وہاں کی انتظامیہ کو فارغ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں