تبدیلی سرکار کے نعرے دعوے جھوٹ کا پلندہ 3 سالہ دور اقتدار میں تحصیل ہسپتال حاصلپور کا ٹراما سنٹر فنکشنل نہ ہوسکا

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعرات 14 اکتوبر 2021 14:22

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) حکومت پنجاب کی صحت بارے بیانات جھوٹ کا پلندہ نکلے بہاول پور کی پسماندہ تحصیل کا سرکاری ہسپتال حکومت کی عدم توجہ کے باعث ٹراما سنٹر کو فنکشنل نہ کیا جا سکا ن لیگ کے دور حکومت میں بننے والا ٹراما سنٹر کروڑوں کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا مگر ناقص پالیسی کی وجہ سے عوام کو صحتِ کی سہولیات دینے سے قاصر نظر آتا ہے تبدیلی سرکار کے دعووں نعروں کے برعکس تحصیل ہسپتال حاصل پور میں چائلڈ سپیشلسٹ کی 3 سیٹس..

نیور سرجن.. ہارٹ سپیشلسٹ... رڈیالوجسٹ... جنرل فزیشن
یوریالوجسٹ... سکن سپیشلسٹ..

(جاری ہے)

پتھالوجسٹ انیستھزیا کی سیٹس خالی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو بہاول پور ریفر کر دیا جاتا ہے اس سے پہلے سابق ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خان سیال نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوے حاصل پور کے کارڈیک سنٹر کا افتتاح کیا تھا مگر ان کے تبدیل ہوتے ہی سنٹر ڈاکٹر کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ توجہ کا طلبگار ہے گھنٹے آپریشن تھیٹر آپریشنل نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہری حلقوں نے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نئے تعنیات ہونے والے چیف پنجاب سابق ڈپٹی کمشنر بہاول پور موجودہ سیکرٹری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کمشنر بہاول پور ڈویثزن کیپٹن رظفراقبال ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا سے فنڈز کی فراہمی ڈاکٹر کی خالی سیٹوں پر تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام ہونے والی تکلیف کو ختم کیا جا سکے۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں