حاصل پور، مسافر وین ٹرک سے ٹکرانے سے 4افراد جاں بحق

پیر 18 دسمبر 2023 21:15

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2023ء) حاصل پور میں مسافر وین ٹرک کے پیچھے ٹکرانے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حاصل پور میں چھونا والا روڈ پر 160مراد کے قریب مسافر وین کے ٹرک کے پیچھے ٹکرانے کے نتیجے میں 4افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، مسافر گاڑی حاصل پور سے چھونا والا جارہی تھی خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں 14افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں