حاصل پور کے گورنمنٹ پرائمری سکولز میں پینے کا پانی نایاب بچے صاف پانی کو ترس گئے

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا منگل 12 اکتوبر 2021 17:39

حاصل پور کے گورنمنٹ پرائمری سکولز میں پینے کا پانی نایاب بچے صاف پانی کو ترس گئے
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) حاصل پور اور گردونواح میں گورنمنٹ پرائمری سکولز میں پینے کا پانی نایاب ہونے سے طلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ اس سے پہلے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے صاف پانی کی فراہمی کے لیے سروے بھی کیا گیا تھا جس پر پانی کے سیپملز بھی لیے گئے تھے مگر تاحال یہ منصوبہ زبانی جمع خرچ تک محدود ہے جبکہ نواحی علاقے 71 فتح کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں صاف پانی کی پائپ کو بند کرنے پر بچوں کے والدین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر بہاول پور ڈویثزن سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب ڈپٹی کمشنر بہاول پور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن بہاول پور سے سکولز میں  پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں