حاصل پور کے بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا پیر 11 اکتوبر 2021 13:07

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2021ء) شہر اور گردونواح میں تجاوزات کی بھر مار سے بازار سکڑ کر رہ گئے بازاروں سے گزرنا محال خریداری کرنے آنے والی خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ اس معاملے پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
 تجاوزات کی وجہ سے بازاروں میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ  دوکانداروں نے مبینہ طور پر ریڑھی بانوں سے لاکھوں روپے ایڈوانس  ماہانہ وصول کر کے دوکانوں کے سامنے ریڑھیاں لگوا دی ہیں جسکی وجہ سے ناصرف بازار سکڑ کر رہ گئے ہیں بلکہ شہریوں کاگزرنا بھی محال ہوتا جا رہا ہے رش کی وجہ سے  آئے روز لڑائی جھگڑے جیسے واقعات بھی روز کا معمول بن چکےہیں  جبکہ  انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار لاکھوں روہے لگا کر تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن کیے گئے مگر ملازمین کی ملی بھگت سے چند دنوں کے بعد تجاوزات کی بھر مار نظر آنے لگتی ہے ب نشاندھی کے باوجود بھی انکروچمنٹ سیل تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے سے گزیزاں ہیں۔

(جاری ہے)

ملک اقبال آکاش مجاہد خان ناظم پڑھیار  نے ڈی سی بہاولپور عرفان علی کاٹھیا سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر بازاروں سے تجاوزات ختم کروائی جائیں تاکہ سکڑے ہوئے بازار کھل سکیں شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہو اور خریداری کرنے آنے والے شہریوں کو آسانی میسر آسکے۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں