حاصل پور میں مسافر بس اور ٹریلر کی ٹکر‘2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق‘ 8 زخمی

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:35

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) حاصل پور میں مسافر بس اور ٹریلر کی ٹکر‘2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق‘ 8 زخمی۔تفصیلات کے مطابق شاہ پور روڈ پر ابلانی کے قریب صادق آباد سے فیصل آباد جانیوالی مسافر بس اور ٹریلر ٹکرا گئے۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ حادثے کے 8 زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں آصفہ، سنیل کمار، سمیرا،عبدالحمید شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں