پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام حیدرآباد ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے انڈر 13 اور انڈر 16 کھلاڑیوں کے ایک روزہ ٹرائلز کا انعقاد

اتوار 15 ستمبر 2019 22:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام حیدرآباد ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے انڈر 13 اور انڈر 16 کھلاڑیوں کے ایک روزہ ٹرائلز کوہسار کرکٹ گرائونڈ حیدرآباد میں منعقد ہوئے، ٹرائلز میں انڈر13کے 61 جبکہ انڈر16کے 121کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ٹرائلز میں حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، مٹیاری اور ٹنڈوالہیار کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شامل تھے، کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کیلئے پی سی بی کے نامزد سلیکٹر وکوچ طاہر محمود اور لوکل سلیکٹر وکوچ احمد علی جعفری نے کھلاڑیوں نے کارکردگی کا جائزہ لیا، منتخب ہونے والے کھلاڑی سندھ کی انڈر13اور انڈر16ٹیموں کی فائنل سلیکشن کیلئے دوسرے مرحلے کے ٹرائلز میں حصہ لیں گے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل احمد قریشی ، نیاز قریشی، شکیل احمد قائم خانی، سید شاکر علی، عبدالرئوف، اقبال شیخ، عمران نصیر، فیصل محمود، ناصر خانزادہ، عمران عالم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں