ئ* ضلع دادو کے قدیمی شہر یونین کونسل پاٹ شریف کو ٹاؤن کا درجہ دیا جائے، منور صدیقی

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) ایکشن کمیٹی بھاٹائی فورم کے رہنما منور صدیقی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع دادو کے قدیمی شہر یونین کونسل پاٹ شریف کو ٹاؤن کا درجہ دیا جائے اور وہاں کے رہائشی افراد کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سندھ کے ضلع دادو کے قدیمی اور تاریخی شہر پاٹ شریف کی آبادی 18ہزار سے زائد ہے اور یونین کونسل پارٹ شریف 1933ء میں وجود میں آئی تھی جس نے دادو ضلع بنایا ، انہوں نے کہاکہ یوسی پاٹ شریف میں 24اسکول، 17گوٹھ، پولیس اسٹیشن، رورل ہیلتھ سینٹر، 8ہزار ویٹرنری تپہ دار ہونے کے باوجود پاٹ شریف کو سیاسی بنیادوں پر نظرانداز کیا جارہا ہے، پاٹ شریف کو ٹاؤن کا درجہ دینے کے بجائے اس کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ قدیمی اور تاریخی شہر پاٹ شریف کو ٹاون کمیٹی کا درجہ دے کر شہریوں کے ساتھ انصاف کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائیگا

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں