حیدر آباد، پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

عید اور عید کے بعد بھی پانی عوام کی پہنچ سے دور، واسا نے کربلا کی یاد تازہ کر دی، عوام پانی کیلئے دربدر پھرنے لگے

اتوار 14 اپریل 2024 21:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، رمضان کے مقدس مہینے میں بھی شہریوں کو پینے کا پانی نہ مل سکا، عید اور عید کے بعد بھی پانی عوام کی پہنچ سے دور ہے، واسا نے کربلا کی یاد تازہ کر دی، عوام پانی کے لئے دربدر پھرنے گے۔

(جاری ہے)

ادبی، سماجی اور ثقافتی تنظیم قلم کار اکیڈمی کے رہنما پروفیسر خلیل جبار، ڈاکٹر محمد اخلاق شیخ اور حاجی ایس حمید شاہ نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں رمضان سے قبل پانی کی لائن سے گندا اور بدبودار پانی آ رہا ہے، عوام پینے کے پانی کو ترس گئے ہیں، بازار سے مہنگا پانی خرید کر پینے پر مجبور ہو گئے ہیں، رمضان کا مقدس مہینہ گزر جانے کے بعد بھی عید کے دن بھی پینے کا صاف پانی نہیں مل سکا، انہوں نے کہا کہ واسا کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، کبھی پینے کا پانی آدھے گھنٹے کے لئے آتا بھی ہے تو جیسے ہی پانی ٹینک یا ٹینکی میں لگایا جاتا ہے تو خراب پانی آ کر پینے کے صاف پانی کو خراب دیتا ہے، واسا نے پانی کا بحران پیدا کر کے کربلا کی یاد تازہ کر دی ہے، انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں