وہ وقت دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی عوام کے درمیان ہوں گے،بیرسٹر شعیب شاہین

پوری قوم آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے،جب بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو یہ غاصب ٹولا بھاگ جائے گا،ٹرین مارچ کے شرکاء سے خطاب

اتوار 28 اپریل 2024 22:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی عوام کے درمیان ہوں گے، جب وہ باہر آئیں گے تو یہ غاصب ٹولا بھاگ جائے گا۔وہ عمران خان کی رہائی کے سلسلے میں کراچی تا سکھر ٹرین مارچ کے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین اور صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے استقبال کے لئے آنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، ٹرین کے ذریعے کئے جانے والا سندھ کا یہ دورہ انقلابی دورہ ہے، پاکستان کی طرح سندھ میں بھی انقلاب آئے گا، انہوں نے کہا کہ ہم کراچی سے سکھر تک دورہ کر کے کارکنوں کو متحرک کر رہے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکن جن میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شامل تھی موجود تھے، انہوں نے ٹرین مارچ میں شامل رہنمائوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں