سود اللہ اور اس کے رسول کے خلاف اعلان جنگ ہے، مفتی شیخ سفیان
پاکستان میں وفاقی شرعی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دسمبر 2027 تک تمام کمرشل بینکوں کو اسلامی بینکنگ سسٹم میں تبدیل ہونا ہے،شرعی اسکالر فیصل بینک
اتوار 28 اپریل 2024 22:25
(جاری ہے)
اسلامک بینکنگ سسٹم جائز اور ناجائز کام کی نشاندھی کرتا ہے۔
اسلامک بینک نفع اور نقصان کی شراکت کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ اس میں اگر کاروباری شخص کو نقصان ہوتا ہے تو ایسی صورت میں بینک فنانس کے مختلف طریقوں یعنی اس میں مرابحہ، سلماور استثنا کے معاہدوں کے تحت فنڈز کی تقسیم کے وقت اشیا اور خدمات کے تبادلے کے حوالے سے معاہدہ کی تکمیل لازمی عمل ہے۔ مضاربہ اور مشارکہ کے استعمال کی بنیاد پر ان کے نقصانات میں حصہ دار ہوتا ہے، مفتی شیخ سفیان نے کہا کہ اسلامی بینکاری (اسلامک بینکنگ) میں تجارتی سرگرمیوں کو استعمال کرتے ہوئے معاشی نظام کے حقیقی شعبہ جات کے ساتھ تعلق قائم کیا جا تا ہے۔ چونکہ اس میں رقم اصل سرمایہ جات سے منسلک ہو جاتی ہے اسی لیے یہ معاشی ترقی میں براہِ راست اپنا کردار ادا کرتی ہے۔صدر چیمبر فاروق شیخانی نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ بحیثیت مسلمان سود سے پاک تجارت کرنا ہم سب کا فرض ہے اور اِس پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔ اسلامی بینکنگ نظام کو مکمل طور پر فعال کرنے کی ڈیڈ لائن تو وفاقی شرعی کورٹ نے دی ہے لیکن اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور تمام اسلامک و کمرشل بینکوں کی جانب سے اس کے لائحہ عمل پر تیزی سے کام ہوتا نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک بینکوں کے اسٹاف کو اسلامی بینکنگ نظام کے قواعد و ضوابط پر ٹریننگ کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ اکثر و بیشتر بینک کا اسٹاف ہی تاجروں، صنعتکاروں اور عام شہریوں کو اسلامی بینکنگ نظام کو سمجھانے میں ناکام نظر آتا ہے۔ اِس کے ساتھ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے اسلامی بینک کو پرسنل فنانس کے ساتھ چھوٹے کاروباری لون کی اسکیم متعارف کروانی ہوں گی، فاروق شیخانی نے کہا کہ اسلامی بینکنگ نظام کی اقسام اسلامی مالی تشکیلات کو تاجر و عوام کو آسان لفظوں میں سمجھانے کے لیے بینکوں کو عوامی سطح پر سیمینار منعقد کرنے چاہیئے۔ اسسٹنٹ چیف مینیجر اسٹیٹ بینک حیدرآباد سید غلام علی شاہ نے کہا کہ دنیا کے 70 ممالک میں 520 اسلامک بینک موجود ہیں۔ پاکستان میں کونسل آف اسلامک آئیڈیا لوجی نے 1980 سے کام شروع کیا اور سن 2000 سے اِس پر تیزی سے کام کیا گیا۔ پاکستان میں 6 مکمل اسلامی بینک اور 16 بینکوں کی اسلامک ونڈوز موجود ہیں۔اسٹیٹ بینک حیدرآباد کے قائم مقام چیف منیجر محمد اظہار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا عظم ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسل کو پاکستان میں مکمل اسلامی بینکنگ نظام دیں۔ اِس سلسلے میں نا صرف کاروباری اداروں کے ساتھ سیمینار منعقد کیے جارہے ہیں بلکہ حکومت کی مدد سے اب کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی اسلامی بینکنگ نظام کو کورس میں شامل کیا جا رہا ہے اور اِس پر سیمینار بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔اسلامی بینکنگ کے حوالے سے سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد اسماعیل فاروق نامی، شان سہگل، وسیم احمد قریشی، کاشف شیخ، شاہد قائم خانی، پرویز فہیم نوروالا و دیگر نے بھی سوالات کئے، اِس موقع پر نائب صدر محمد یاسین خلجی، سابق صدور دولت رام لوہانہ، محمد اکرم انصاری، ارکان ایگزیکٹیو کمیٹی، کنونیئرز سب کمیٹیز اور جنرل باڈی کے ممبران موجود تھے۔حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سندھ زرعی یونیورسٹی، پاکستان بیوروآف اسٹیٹکٹس کوزرعی ڈیجیٹل مردم شماری میں معاونت کرے گی
ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے گیارہویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 28 مئی سے شروع ہونگے
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہیبلی ٹیشن کمپلیکس کا دورہ
مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کا سندھ زرعی یونیورسٹی کا مشاہداتی دورہ
صوبائی وزیر برائے جیل خانہ علی حسن زرداری کا سینٹرل جیل حیدرآباد کا دورہ
سيبس یونیورسٹی جامشورو میں اساتذہ کی تربیت کا سات روزه تربيتی پروگرام اختتام پذير
مون سون سے قبل بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنائیں تاکہ نکاسی آب کا کام آسانی سے ہو سکے،ڈپٹی کمشنرحیدرآباد
مہران یونیورسٹی کاموسم گرما کی تعطیلات18مئی سے 14جولائی تک کرنے کا اعلان
وزیر اعلی سندھ کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر حیدرآباد کے منتخب ارکان کو نظر انداز کرنے کی سخت مذمت کرتے ..
گرمی کی شدت میں اضافہ ،ایم ایس لیاقت یونیورسٹی اسپتال نے فوکل پرسن مقرر کر دیئے
سندھ میں پانی کی قلت ختم کرنے کے ارسا کے اعلانات کے باوجود سندھ کے کسان اور آبادگار پانی سے محروم ہیں،عوامی ..
سندھ حکومت محکمہ آبپاشی کی ترقی چاہتی ہے، جس کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،جام خان شورو
حیدرآباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
پنجاب حکومت ہتک عزت بل“جبکہ وفاقی حکومت ”پیکا ترمیمی ایکٹ“ آزادیوں کے خلاف قراردیتے ہوئے مستردکردیا
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
-
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی
-
لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری ‘سیکرٹری زاہد عابد اور گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کا”ہتک عزت بل“مسترد کردیا
-
ہمارے معززجج کے خلاف سوشل میڈیا پرکمپئین چلایا گیا، سیٹنگ جج کے وہ معلومات پبلک کئے گئے جو کوئی عام بندہ نہیں نکال سکتا،
-
کےالیکٹرک نے پھر بجلی فی یونٹ 18.86روپے بڑھانے کی سفارش کردی ہے
-
ایک مخصوص طبقے کو مکمل طورپرکلین چیٹ دینے کیلئے عالمی طاقتوں کی مدد سے ایک فرمائشی پروگرام ترتیب دے دیاگیاہے، سینیٹرفیصل واڈا کا انکشاف
-
اس معاملے کا پہلا پہلو یہ ہے کہ خط کے مندرجات میں جج صاحب نے خود فرمایا ہے کہ موصول ہونے والا پیغام کسی بھی طرح سے انصاف کے حصول میں مداخلت نہیں تھی،اٹارنی جنرل آف پاکستان
-
راولپنڈی،10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالاملزم گرفتار
-
اسپیکر قومی اسمبلی سے جاپان کے سفیر کی ملاقات،پارلیمانی تعاون اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا