بچے ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں صحتمند مستقبل فراہم کرنا پہلی ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جامشورو کا پولیو ورکرز سے خطاب

پیر 29 اپریل 2024 13:19

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر جامشورو نے کہا ھے کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں صحتمند مستقبل فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامشورو ضلع میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کرنے کے لیئے ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹڑی میں پولیو ورکرز سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کو موثر انداز میں چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں صحتمند مستقبل فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے 5 سال عمر کے تمام بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے۔ انسداد پولیو مہم کو یونین کونسل کی سطح پر موثر انداز میں چلایا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیئے پولیس اور رینجرز بھی بیک اپ فورس کے تحت تیار رہیں گے۔

(جاری ہے)

ضلع جامشورو میں پولیو مہم 29 اپریل سے 4 مئی 2024 تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 45 ہزار 769 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے 798 موبائل ٹیمیں، 57 فکس ٹیمیں اور 44 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پولیو ڈاکٹر رضا پنہور، ایم ایس ڈی ایچ کیو کوٹری ڈاکٹر سریش کمار، ڈاکٹر ارم شیخ، ڈاکٹر اسلم ناریجو، ایریا انچارج یوسی ایم او پولیو ہیلتھ ورکرز اور دیگر بھی موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں