ایم کیوایم رکن قومی اسمبلی کا حیدرآباد میں دوران امتحانات بدترین لوڈ شیڈنگ پر سخت تشویش کا اظہار

حیسکو کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے باعث اسکولوں میں لائٹ نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے ،عبدالعلیم خانزادہ

اتوار 28 اپریل 2024 22:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ایم کیو ایم کے حیدرآباد سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ نے حیسکو کی طرف سے حیدرآباد میں دوران امتحانات بدترین لوڈ شیڈنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد میں آج کل بچوں کے اسکولز کے امتحانات ہو رہے ہیں اور اسی دوران حیسکو کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے باعث اسکولوں میں لائٹ نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے اور ان کی تعلیمی کارکردگی خراب ہوتی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں بھی 14,14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اس وجہ سے طلبہ و طالبات کی تعلیمی کارکردگی پہلے ہی متاثر ہو رہی ہے اب دوران امتحانات صبح کے دوران گرمی کی شدت اور اوپر تلے لوڈ شیڈنگ نے طالب علموں کا برا حال کیا ہوا ہے لہذا حیسکو دوران امتحانات لوڈ شیڈنگ سے گریز کرے تاکہ طالبعلم امتحانات آسانی سے دے سکیں

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں