ْحیدر آباد کے عوام نے اپنے نمائندوں کا انتخاب کر لیا ہے، صلاح الدین ،صابر حسین قائم خانی

پیر 23 جولائی 2018 22:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) حیدر آباد کی حق پرست عوام نے انتخابات سے پہلے ہی اپنے نمائندوں کا انتخاب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے حیدر آباد سے نامزد حق پرست امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی صلاح الدین ،صابر حسین قائم خانی ،یونس گدی ، ندیم صدیقی ،راشدخلجی اور ناصرحسین قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں اپنے انتخابی جلسہ عام کی شاندار کامیابی پر حیدر آباد کی عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہاکہ حیدر آباد کی عوام نے ایک بار پھریہ ثابت کر دیا ہے کہ حیدر آباد میں صرف حق پرست نمائندے ہی کامیاب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حق پرست امیدواران کے انتخابی جلسہ میں عوامی سمندر ایم کیوایم کی فتح کا واضح ثبوت ہے اور عوام کا ایم کیوایم پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوںنے قلیل وقت میں حیدر آباد میں تاریخ ساز جلسہ کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں