حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے اخباری کارکنان کو جبری نکالنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے روزنامہ سندھ ایکسپریس اور روزنامہ پاک سندھ سے صحافیوں سمیت اخباری کارکنان کو جبری نکالنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیاجس میں سندھ ناری تحریک اور پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنمائوں نے یکجہتی کے طور پر شرکت کی جبکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی نائب صدر خالد کھوکھر ،حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے صدر جے پرکاش مورانی، جوائنٹ سیکریٹری فہیم ببر، ممبر ایگزیکٹیوکمیٹی غلام فرید لاکھواور دیگر نے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کی قیادت کی ،صحافیوں کے احتجاج میں سندھ ناری تحریک کی مرکزی صدر عظمی جوکھیو،طلعت ناز، پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنمائوں شہزادی راجپوت،یاسمین ،عشا راجپوت،یاسمین سلیم اور دیگر نے شرکت کی جبکہ صحافیوں میں ارشاد چنا،اعجاز لغاری،ساجد آرائیں ،اشوک شرما،فاضل چنا،امتیاز کھو سو،عارف بھٹی فیروز ببر،عبدالرسول چانڈیواور دیگر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ دھرنے میں شریک اخبارات سے برطرف کئے جانے والے ملازمین اور صحافی نوکروں پر بحالی کیلئے نعرے بازی کر رہے تھے ،اس موقع پر رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ اخبارات سے صحافیوں اور ملازمین کی برطرفی قابل مذمت عمل ہے ،انہوں نے کہاکہ اخبارات و الیکٹرانک میڈیا سے صحافیوں کی بر طرفی کا سبب صحافیوں کی نوکریوں کو تحفظ نہ ہو نا ہے جبکہ صحافیوں اور ملازمین کو اداروں سے جبری نکالنے کے سبب وہ فاقہ کشی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ روزنامہ سندھ ایکسپریس اور روزنامہ پاک سندھ سے نکالے گئے صحافیوں اور ملازمین کو فوری بحال کیا جائے دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں