وفاق صوبائی حکومت کے فنڈز بحال کرنے کو تیار نہیں ،رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان

جمعہ 24 مئی 2019 21:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ ایک طرف وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے فنڈز بحال کرنے کو تیار نہیں ہے دوسری جانب 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو دیئے جانے والے اداروں کو بھی اپنی تحویل میں لے کر ان اداروں کو مفلوج کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں این آئی سی وی ٹی اور دیگر اسپتالوں کو وفاق نے اپنے ماتحت لے کر ان اسپتالوں سے مریضوں کو پہنچنے والے فائدے کو بھی ختم کرادیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت جس سے نہ تو حکومت چل رہی ہے اور نہ ہی ملک کی معیشت وہ سندھ کی صوبائی خودمختاری میں مداخلت کرکے سندھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ این آئی سی وی ٹی سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا تھا ۔

(جاری ہے)

وہ مریض دل کا مہنگا علاج نہیں کراسکتے ان کا اس ادارے میں مفت علاج ہورہا تھا اور انہیں پتھالوجی ٹیسٹوں سے لے کر طبی معائنے اور ادویات تک سب مفت دی جارہی تھیں لیکن وفاقی حکومت نے اس ادارے میں بھی مداخلت کرکے اسے مفلوج کرنے کی کوشش کی ہے جس کا براہ راست اثر سندھ کے غریب مریضوں پر پڑے گا جو پہلے ہی مہنگائی کے اس دور میں علاج معالجے سے محروم ہوتے جارہے ہیں اوپر سے اس طرح کے اقدامات وفاقی حکومت کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی حکومتوں نے اسی طرح کے غلط فیصلے کئے جس کی وجہ سے آج تک سندھ کے عوام مشکل او رپریشانیوں کا شکار ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں