پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہے، عمران قریشی

جمعہ 24 مئی 2019 22:10

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہے روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالر کی قیمت میں کمی اس بات کا ثبوت ہے اس کے علاوہ جس طرح سے اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان آیا ہے اس کے بعد یہ امید ہوچلی ہے کہ پاکستان کے محب وطن عوام ملکی معیشت کی بحالی کیلئے سب کچھ قربان کردیںگے انہوں نے کہاکہ پاکستان قیمتی معدنیات اور وسائل سے مالا مال ہے لیکن بدقسمتی سے اس ملک کی قیادت کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے ہاتھ میں ہونے کی وجہ سے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے لیکن اب عمران خان کی صورت میں پاکستان کو ایک محب وطن اور انقلابی قیادت ملی ہے جو جلد ہی ملک کی معیشت کی بحالی اور مسائل حل کردے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج ماضی کے بدعنوان اور کرپٹ حکمران ٹولہ ذاتی مفادات کیلئے متحد ہورہا ہے لیکن عوام جانتے ہیں کہ ان بدعنوانوں نے ہی ملک کو اس حال پر پہنچایا ہے کہ آج غریب عوام چھوٹے چھوٹے سے کاموں کیلئے پریشان ہیں غربت ، مہنگائی، بیروزگاری اور افراط زر میں ان ہی کرپٹ لوگوں کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت کے فیصلوں کے ثمرات جلد ہی عوام تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے اور اس ملک میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں