ٹرین حادثے میں 3ملازمین جاں بحق ایک زخمی ، ریلوے لائن سے متصل بندھے کئی جانوربھی ہلاک

جمعرات 20 جون 2019 21:34

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) حیدرآباد میں مکی شاہ تھانہ کی حد خاصخیلی گوٹھ اور پٹھان گوٹھ کے درمیان کراچی سے لاہور جانے والی جناح ایکسپریس نے مال گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ٹرین کا ڈرائیور محمد اسلم چانڈیو ، اسسٹنٹ ڈرائیور یاسر بشیر اور ریلوے کا ملازم فائر مین سید نعمان علی جاں بحق جبکہ گارڈ عمران علی جس نے ٹرین سے چھلانگ لگادی تھی زخمی ہو گیا تاہم ٹرین کے دیگر مسافر معمولی زخمی ہو ئے ریلوے حکام کے مطابق ٹرین میں 648مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ اس میں576مسافر سوار تھے جو تمام ہی محفوظ رہے حادثے میں ٹرین کا انجن اور مال گاڑی کی تین ٹرالیاں مکمل طور پر تبا ہ ہوگئیں مال گاڑی کا نام یوسف والا مال بتایا جاتا ہے جو کوئلہ لیکر کراچی سے پنجاب جارہی تھی ٹرین حادثے کے نتیجے میں ریلوے لائن سے متصل باندھے گئے گدھے ، بھینس اور گائے ہلاک ہو گئے -

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں