پی آئی سی کا واقعہ انتہائی افسوناک ہے جس سے پوری قوم کی گردنیں شرم سے جھک گئی ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہاہے کہ پی آئی سی کا واقعہ انتہائی افسوناک ہے جس سے پوری قوم کی گردنیں شرم سے جھک گئی ہیں، اس میں کوئی شبہہ نہیںکہ اس واقعہ کی ذمہ دارپنجاب حکومت ہے جو وکلاء اور ڈاکٹروں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعہ پر بر وقت فیصلہ کرانے میںناکام رہی جس کی وجہ سے یہ دردناک سانحہ رونما ہوا، ایک بیان میں صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ اس واقعہ کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ وزیر اعظم اس واقعہ کے حقیقی ذمہ دار پنجاب حکومت کی سرزنش کرنے کے بجائے ان کو اس واقعہ پر داد وتحسین دے رہے ہیںقوم وزیر اعظم سے یہ سوال کررہی ہے کہ پنجاب کی نااہل حکومت کی مدد کیلئے بیوروکرسی میں بڑے پیمانہ پر تبدیلیاں کی گئی تھیں کیا اس کا یہی نتیجہ ہے کہ اس معاملہ کو بھی وہ صحیح طریقہ سے ہینڈل نہیں کر سکے کیا نئے آئی جی کی یہ کارکردگی ہے کہ وہ اس معاملہ کو حل کرنے کے بجائے اپنے دفتر کی حفاظت کیلئے رینجر طلب کررہے ہیںجو اپنی حفاظت نہیں کرسکتے وہ عوام کی کیا حفاظت کریں گے، انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور انصاف کے ساتھ پنجاب کی حکومت وکلاء اور ڈاکٹر وں میں جو بھی اس واقعہ کا ذمہ دار ہو اس کو بلاامتیاز سزادی جائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں