حیدرآباد میں منشیات اور ممنوعہ اشیا انڈین پان پراگ، سفینہ کی پارسل کے ذریعے اسمگلنگ شروع

․ایف آئی اے نے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پرخیبرمیل سے 2پارسلز میں انڈین پان پراگ، سفینہ اور دیگر ممنوعہ نشہ آور اشیا برآمد کر لیں

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) حیدرآباد میں منشیات اور ممنوعہ اشیا انڈین پان پراگ، سفینہ کی پارسل کے ذریعے اسمگلنگ شروع ہو گئی، مبینہ طورپر اس کاروبار میں ریلوے پولیس اورمحکمہ ڈاک کے افسران بھی ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز صبح پشاور سے آنے والی خیبر میل ٹرین جب حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچی تو ایف آئی اے کی ایک ٹیم نے چھاپہ مارا اور کاروائی کے دوران 2 پارسلز میں انڈین پان پراگ، سفینہ اور دیگر ممنوعہ نشہ آور اشیا برآمد کر لیں، پارسل محکمہ ڈاک سے پنجاب سے حیدرآباد کے لئے الفجر ڈیری شاپ قاسم آباد کے نام پر بک کرائے گئے تھے، معلوم ہوا ہے کہ بکنگ کے وقت تمام پارسلز کی اسکیننگ کی جاتی ہے لیکن ان پارسل کی کوئی اسکیننگ نہیں کی گئی، پتہ چلا ہے کہ اس گھنائونے کاروبار میں محکمہ ڈاک ڈسٹرکٹ میل آفس کے کچھ افسران و اہلکار اور ریلوے پولیس کا عملہ بھی ملوث ہے جو رشوت لے کر پارسل کی محفوظ ترسیل کو ممکن بناتا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں