عوامی راج تحریک کے زیراہتمام سندھ کی سیاسی، سماجی، قوم پرست، تنظیموں کی طرف سے ناظم جوکھیو قتل کیس میں انصاف کے حصول کے لئے احتجاجی ریلی

اس ظالمانہ نظام کے خلاف پورا سندھ آج سراپا احتجاج ہے ہم سردارانہ نظام کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے یہ نظام سماج کے لئے ناسور بن چکا ہے ناظم جوکھیو کا قتل سندھ میں سرداری نظام کا پردہ چاک کردیا ہے پورے سماج میں کوف وحراس کی صورتحال ہے، مقررین

بدھ 1 دسمبر 2021 23:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) عوامی راج تحریک کے زیراہتمام سندھ کی سیاسی، سماجی، قوم پرست، تنظیموں کی طرف سے ناظم جوکھیو قتل کیس میں انصاف کے حصول کے لئے اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، عوامی راج تحریک کے سربراہ سید خلیل شاہ نے کہاکہ ناظم جوکھیو کا قتل سندھ میں سرداری نظام کا پردہ چاک کردیا ہے پورے سماج میں کوف وحراس کی صورتحال ہے اس ظالمانہ نظام کے خلاف پورا سندھ آج سراپا احتجاج ہے ہم سردارانہ نظام کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے یہ نظام سماج کے لئے ناسور بن چکا ہے، انہوں نے کہاکہ سردارانہ نظام جمہوریت کے لئے نقصاندہ ہے، حیدرآباد سے سندھ بار کونسل کے رکن سجاد چانڈیو ایڈوکیٹ نے کہاکہ ناظم جوکھیو نے جاگیرداری نظام کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا اور فطرت کے تحفظ کے لئے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، انہوںنے کہاکہ سندھ کو سرداری نظام کی زنجیر سے نجات دلانا ضروری ہے، مزدور مزاحمت تحریک کے رہنماء الطاف خاص خیلی نے کہاکہ ناظم جوکھیو نے سندھ کی آواز بن چکے ہیں ان کی شہادت سندھ کے سرداری ، جاگیرداری بریریت کے نظام کے خلاف ایک مضبوط آواز ہے، روادری تحریک کے رہنماء پنہل ساریو نے کہاکہ سرداری نظام بنیادی طور پر سندھ میں مغلیہ دور میں وجود میں آیا آج سندھ مغل دور کی طرف پلٹ رہا ہے، انہوںنے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی کہ ناظم جوکھیو کے قتل کا نوٹس لیں اور انصاف فراہم کیاجائے، اس موقع پر سندھ ہاری کمیٹی کے جنرل سیکریٹری احمد نواز انقلابی،سماجی رہنماء عاصم ابڑو،مصطفی سومرو،شاہ لطیف ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں