الخدمت فائونڈیشن کے تحت آرفن بچوں میں ونٹر پیکیج میں باہمت مائوں کو موسم سرما میں 110 فیملیز میں کمبل اور 250 آرفن بچوں میں سوئیٹر تقسیم کئے گئے

آرفن بچوں کے لیے آغوش سینٹر میں یتیم بچوں کو قیام و طعام، صحت و تعلیم اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جاتا ہے، احسان اللہ

منگل 7 دسمبر 2021 22:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد کے تحت آرفن بچوں میں ونٹر پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں باہمت مائوں کو موسم سرما میں 110 فیملیز میں کمبل اور 250 آرفن بچوں میں سوئیٹر تقسیم کئے گئے، تقریب سے سینئر نائب صد ر الخدمت فائونڈیشن پاکستان و سابق ایم پی اے احسان اللہ وقاص، ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجید، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے خصوصی خطاب کیا، اس موقع پر صدر الخدمت فائونڈیشن سندھ ڈاکٹر تبسم جعفری ، محمد سلیم کو آڈینیٹر آرفن سپورٹ پروگرام الخدمت فائونڈیشن پاکستان، ضلع حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر سیف الرحمن، جنرل سیکریٹری نعیم عباسی ،نائب صدر سلیم خان ، محمد علی چوہان ، ڈاکٹر فصیح ہاشمی، سندھی میڈیا سیل جماعت اسلامی پاکستان کے میڈیا کوآڈینیٹر نعیم مغل بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صد ر الخدمت فائونڈیشن پاکستان احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن تعصبات سے بالاتر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے الخدمت فائونڈیشن کی دکھی انسانیت خصوصاًً یتیم بچوں کے لئے کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، انہوں نے کہا کہ آرفن بچوں کے لیے آغوش سینٹر میں یتیم بچوں کو قیام و طعام، صحت و تعلیم اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جاتا ہے، الخدمت فائونڈیشن کے ذریعے ہرمشکل گھڑی میں عوام کوآسانیاں فراہم کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، نادار خاندانوں کو سردی کی اس شدت میں ریلیف کے لئے ونٹر پیکیج دیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا سمیت اہل پاکستان کوجب بھی مصیبت کے وقت ضرورت پڑی، سب سے پہلے الخدمت کے رضاکارامدادی سرگرمیوں کے لیے پہنچے اوراپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے محض اللہ کی رضا کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔

امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بے سہارا اور دکھی انسانیت کے لیے امید کی ایک کرن ہے، الخدمت فاؤنڈیشن مستحق او رنادار لوگوں کے فلاح و بہود کے کاموں میں مصروف رہتی ہے، ان خدمات کا مقصدکسی فردپرکوئی احسان نہیں، بلکہ اللہ سے اجرکی امید کے لئے کسی مذہبی، لسانی، سیاسی تقسیم کے بغیرہرانسان کی خدمت کرنا الخدمت فائونڈیشن ٹیم کامشن ہے۔قبل ازیں سینئر نائب صد ر الخدمت فائونڈیشن پاکستان و سابق ایم پی اے احسان اللہ وقاص نے الخدمت مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال لطیف آباد کا تفصیلی دورہ اور ہسپتال میں الخدمت ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کا افتتاح بھی کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں