فروری تک مقرر ی کے آرڈر جاری کئے جائیں،ڈاکٹر رضوان لاڑک

پیر 24 جنوری 2022 23:33

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) سندھ پبلک سروس کمیشن پاس ایکشن کمیٹی کے ڈاکٹر رضوان لاڑک نے مطالبہ کیا کہ15 فروری تک مقرر ی کے آرڈر جاری کئے جائیں دوسری صورت میں احتجاج سمیت عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہوں گے۔وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر مبشر سولنگی اور ڈاکٹر شرین میمن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 4 جون 2021ء کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم کو جواز بناتے ہوئے محکمہ لائیو اسٹاک کے پولٹری ونگ کے 83 افسران کے آفر آرڈر روک لئے جبکہ ہائی کورٹ کے حکم میں پولٹری ونگ کے فسران کا کوئی بھی ذکر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف ہم نے کراچی پریس کلب کے سامنے بھی احتجاج کیا جس کے نتیجے میں ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر حسین کلہوڑو نے وہاں پہنچ کر ہمارے موقف کی حمایت کی اور سیکریٹری قانون سے رائے لینے کے کام کو سراسر غلط اور غیر قانونی قرار دیا تھا اور پھر بعدمیں سپریم کورٹ کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن کو 3 جون 2021ء والی اصل حالت میں کام کرنے کا حکم دیا گیا اور سندھ پبلک سروس کمیشن نے اپنا کام شروع کر دیا لیکن اس کے باوجود سیکریٹری لائیو سٹاک نے 83 کمیشن پاس پولٹری ونگ کے ڈاکٹروں کو نوکریوں سے محروم رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی سی 2019 ء کا امتحان پاک کرنے والے مختلف محکموں کے 257 افسران اور 152 اینیمل ہسبنڈری کے افسران مقرری کے آرڈر نہ ملنے کے سبب پریشانی سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایک جانب صوبے میں افسران کی قلت کا رونا روتی ہے دوسری طرف کمیشن پاس افسران نوکریوں کے لئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سال 2019 سے سال 2021 تک امتحان پاس کرنے والے مختلف محکموں کے 492 امیدواروں کو تقرریوں کے آرڈر جاری کرکے انصاف کیا جائے دوسری صورت میں 15 فروری سے احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں