حیدرآباد میں تحریک انصاف کے دھرنے اور کاروبارِ زندگی کے متوقع طور پر متاثر ہونے کے پیش نظر کئی کارکنان کو حراست میں لیا گیا

بدھ 25 مئی 2022 22:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) حیدرآباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کو روکنے اور کاروبار زندگی کے متوقع طور پر متاثر ہونے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لالا عبید خان، عمیر نیازی، ریحان خان، زوہیب اور عدیل کو انصاف ہائوس لطیف آباد یونٹ 2 سے حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح عابد محسود کو سائیٹ ایریا، سید وجاہت علی کو پکہ قلعہ، عابد مسعود اور اسد ملاح کو حیدر چوک سے حراست میں لیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے حیدرآباد کے مصروف ترین حیدر چوک کے علاقے میں دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا تھا، جہاں پولیس کی بھاری نفری مقرر کردی گئی تھی۔ اس موقع پر پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں احتجاج کی جگہ پہنچے لیکن بعد ازاں شام تک ان کی تعداد میں کمی آگئی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں