سندھ پبلک سروس کمیشن میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ میں فزیوتھراپسٹ بی پی ایس 17 اور جاب پلیسمنٹ آفیسر بی پی ایس 17 کے انٹرویو

منگل 26 مارچ 2024 19:35

rحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) سندھ پبلک سروس کمیشن نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ میں فزیوتھراپسٹ بی پی ایس 17 اور جاب پلیسمنٹ آفیسر بی پی ایس 17 کے انٹرویو کئے ، مذکورہ پوسٹوں کیلئے فزیوتھراپسٹ کا تحریری امتحان نومبر2023ء میں سندھ کے مختلف مراکز میں لیا گیا تھا جبکہ تحریری نتائج فروری 2024ء میں جاری کئے گئے تھے، علاوہ ازیں جاب پلیسمنٹ آفیسر کے تحریری امتحان جنوری 2024ء میں لیا گیا تھا اور 5امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا تھا جن کے تحریری نتائج کا فروری 2024ء میں اعلان کیا گیا ، سندھ پبلک سروس کمیشن نے مذکورہ محکموں میں خالی آسامیوں کا اشتہار نمبر2/2022 شائع کیا جس میں مذکورہ آسامیوں کے ساتھ مختلف آسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کی تفصیلات سندھ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ پبلک سروس کمیشن نے اسکول جوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ میں ہیڈ ماسٹر/ ہیڈ ماسٹریس کی پوسٹ پی بی ایس 17 کے تحریری امتحان کی جوابی کی جبکہ اسسٹنٹ انکوائریز اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پی بی ایس 16،ایس جی اے اور سی ڈی کی بھی جوابی کی جاری کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں