کمشنر شہید بینظیرآباد کا سکرنڈ اور نواب شاہ کے یوٹیلٹی سٹورز کا دورہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں جائزہ

منگل 26 مارچ 2024 21:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے سکرنڈ اور نواب شاہ شہر کے مختلف یوٹیلٹی سٹورز کا دورہ کرکے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت عوام کو آٹا، چینی، چاول اور دیگر اشیاء خوردونوش رعایتی نرخوں پر بغیر پریشانی کے فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش خریدنے کے لیے آنے والے شہریوں کو ضرورت کے مطابق اشیاء دی جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوٹیلٹی سٹوروں سے رعایتی نرخوں پر اشیاء خوردونوش خرید کر رمضان ریلیف پیکج سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔ اس موقع پر یوٹیلٹی سٹور کے انچارج نے کمشنر کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت دس کلو آٹے کا تھیلا648 روپے اور چینی 109 روپے فی کلو دی جارہی ہے جبکہ اشیاء بھی مناسب نرخوں پر فروخت کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں